بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) واپڈابہاولپورکیخلاف6 مئی کو بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائیگا ۔ واپڈا افسران کے عوام مخالف رویہ کیخلاف مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان کا 6 مئی سے فرید گیٹ بہاولپور پر بھوک ہڑتال کیمپ لگانے کا اعلان ،محکمہ واپڈا کے عوام کیساتھ جارحانہ رویہ رکھنے والے افسران کے تبادلہ تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماوں ,ملک محمد علی ،کاشف بشیر,شیخ عابد,ملک عمران ساحل,ملک محمد ایاز,سردار حکیم خان ,چوہدری محمد اقبال نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خادم عوام دشمن بنے بیٹھے ہیں اور عوام ان کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر زلیل وخوار ہو جاتے ہیں محکمہ واپڈا کا عملہ مک مکا کہ بغیر بات تک نہیں سنتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران بہت با اثر ہیں انشا اللہ ان افسران کا تبادلہ نہ کیا گیا تو تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان کرپٹ افسران کا بہاولپور سے تبادلہ کریں انشا اللہ بھوک ہڑتالی کیمپ یہ ثابت کریگا کہ عوام ان افسران سے اور ان کے رویہ سے کتنے تنگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اس بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلم لیگ کے کارکن بھرپور شرکت کرینگے ۔