اسلامیہ یونیورسٹی کی بس حادثہ کا شکار 371

اسلامیہ یونیورسٹی کی بس حادثہ کا شکار

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رکی طلباء طالبات کو لانے والی بس صادق آباد سے رحیم یار خان آتے ہوئے چک نمبر 145کے قریب گنے کی ٹرالیوں کے رش اور کم چوڑی سڑک کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ۔ جس میں 6طلبا ء معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122کی مدد سے شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ کیمپس ڈائریکٹر محمد عمیر اشرف کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں