Umair Khan 47

عمیر خان کو میتھ کلب سوسائٹی کی جانب سے اعزازی ایوارڈ دیا گیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) گزشتہ ہفتے میتھ کلب سوسائٹی بہاولپور کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں عمیر خان کو بہاولپور میں بہاولپور کے پہلے آن لائن نیوز پیپر کے کم عمر چیف ایڈیٹر ہونے کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے میتھ کلب کی جانب سے کمرشل ایریا میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہنہار نوجوانوں کو اعزاز دینا تھا۔ میتھ کلب سوسائٹی ریاضی کہ مشہور پروفیسر جناب راشد بودلہ کی جانب سے بنائی گئی ایک فلاحی سوسائٹی ہے جس کے ذریعے معذور اور غریب بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

ہر سال پروفیسر راشد بودلہ صاحب ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہیں جس میں سوسائٹی کی مدد سے کامیاب ہونے والے طالب علموں کی کہانی شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ شہر سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ راشد بودلہ صاحب کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد ہر گز دکھاوا کرنا نہی ہے بلکہ لوگوں کو دوسروں کی مدد کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

تقریب میں شہر بھر کے اعلیٰ عہدیداران اور اساتذہ کرام نے شرکت کی جبکہ چیف گیسٹ وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمٰن تھے۔

تقریب میں جہاں پوزیشن ہولڈرز معذور بچوں کو انعام دیئے گئے وہاں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوانوں کو بھی اعزازی ایوارڈ دیئے گئے۔ ہفت روزہ اُمیدیں ٹائمز کے چیف ایڈیٹر عمیر خان کو بھی بہاولپور کا پہلا آن لائن اخبار شروع کرنے اور بہاولپور کے کم عمر چیف ایڈیٹر ہونے کے اعزاز میں ایوارڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں