50

منفرد نوعیت کا جدید اخبار، اُمیدیں ٹائمز کا پہلا شمارہ مارکیٹ میں آ گیا

بہاولپور: نوابوں کے شہر بہاولپور میں آج ہفت روزہ اُمیدیں ٹائمز کا پہلا شمارہ شائع کیا گیا جو کہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اُمیدیں ٹائمز بہاولپور کا منفرد نوعیت کا پہلا اور واحد اخبار ہے جو انٹرنیٹ پر موجود ہے اور پوری دنیا میں پڑھا جا سکتا ہے۔

اُمیدیں ٹائمز کے پہلے شمارے کے شائع ہونے پر اخبار کے 21 سالہ چیف ایڈیٹر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے خود کو اپڈیٹ کریں۔

بہاولپور میں آج سے پہلے کسی اخبار نے آن لائن ورژن شائع کرنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن اُمیدیں ٹائمز کے لانچ ہونے کے بعد یقیناً باقی اخبارات بھی آن لائن ایڈیشن شائع کرنے کی طرف توجہ دیں گے جو کہ خوش آئند ہوگا

ہفت روزہ اُمیدیں ٹائم کے پہلے شمارے کی 500 رنگین کاپیاں جائزہ پرنٹر ملتان سے شائع ہوئیں اور اعزازی کاپیاں شہر کے تمام سرکاری دفاتر کو ارسال کی گئیں۔ عمیر خان اُمیدیں ٹائمز کی نیوز ایپ بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ بہت جلد آن لائن ویڈیو رپورٹنگ کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں