422

بہاولپور میں بارش، موسم خوشگوار

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور شہر میں صبح 8 بجے بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق مسلسل کئی روز کی شدید گرمی کے بعد آج صبح بارش ہونے سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے بلکہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔

بہاولپور میں بارش، موسم خوشگوار

تاہم نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد سرکلر روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر اہم مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ چند منٹوں کی بارش کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بہاولپور ویسٹ منیجمٹ اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ بہاولپور کی صفائی کا کام بہتر انداز میں سرانجام دے رہا ہے لیکن بارش کے بعد جمع ہونیوالے پانی سے سڑکوں کو کلیئر کرنا بھی ان کے لیئے ایک چیلنج ہوتا ہے جس کے مستقل حل کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں