ہنری فورڈ کی کامیابی کی کہانی 118

ہنری فورڈ کی کامیابی کی کہانی

ہنری فورڈ میچگین فارمرز کی فیملی میں 1863 میں پیدا ہوا۔
ہنری فورڈ ایک مشہور انٹرپرنیور ہے جو کاروباری جدت پسند اور کاروباری آنکھ رکھنے والا انسان تھا۔ اس نے کم قیمت میں قابل اعتماد گاڑیاں بنا کر نہ صرف ٹرانسپورٹیشن میں جدید اصلاحات کیں بلکہ یونائٹڈ اسٹیٹ کی آٹو موبائل انڈسٹری کوہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے ورکرز کو بھی اچھی تنخواہیں دے کر ان کی ایمانداری جیت لی۔

کامیابی کا راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا۔ ہنری کو بھی شروعات میں کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی پہلی دو ایجادات بری طرح ناکام ہوئیں یہاں تک کہ اس کے انویسٹرز نے بھی سخت رویہ اختیار کیا۔ اسے مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اس نے ہار ماننے کی بجائے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کیا اور نئی ایجادات سے ایک کامیاب موجد اور بزنس مین ثابت ہوا۔

ہنری کی پہلی ایجاد کواڈری سائیکل ہے۔ یہ سائیکل کے چار پہیوں پر فٹ کی جانیوالی ایک میٹل باڈی تھی جس پر دو سیلینڈر انجن کو طاقت دیتے تھے۔ اپنی اس ایجا کو عملی جامہ پہننانے کیلئے ہنری کو سرمائے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے ایک بزنس مین ویلیم ایچ مورفی کو راضی کیا اور اس طرح ڈیٹروئٹ آٹو موبائل کمپنی وجود میں آئی۔

ہنری نے 4 جون 1986 کو اپنی اس کوارڈی سائیکل کی نقاب کشائی کی اور ڈرائیو کیا۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ کئی مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا۔ ہنری چاہتا تھا کہ وہ اس ایجاد میں مزید بہتری اور جدت لائے لیکن کمپنی کے شیئر ہولڈر بہت بے چین رہنے لگے۔ 1901 میں کم نتائج کے سبب بورڈ نے کمپنی کو تحلیل کردیا۔

ہنری نے مورفی کو ایک مرتبہ پھر قائل کیا کہ اس کی ایجاد لوگوں کی بہت سی ضروریات پوری کر سکتی ہے اور اس طرح انکا دوسرا وینچر ہنری فورڈ کمپنی کی شکل میں سامنے آیا لیکن یہ کمپنی شروعات سے ہی لڑکھرانے لگی۔ مورفی نے غیر حقیقی توقعات کیلئے فورڈ پر دبائو ڈالنا شروع کیا کہ وہ پروڈکشن بڑھائے اور فورڈ کے کام کی نگرانی کیلئے ایک مینجر بھی رکھ لیا جس پر فورڈ کو بہت برا لگا اور اس نے کمپنی کو چھوڑ دیا۔

ان دو ناکامیوں کے بعد شاید ہنری فورڈ کا کیریئر ختم ہو جاتا لیکن ہنری نے ہار نہیں مانی اور کامیابی کیلئے محنت کرتا رہا۔ ہنری فورڈ کی ملاقات الیگزینڈر مولکومسن سے ہوئی جو فورڈ کی طرح ہی رسک لینے کا حوصلہ رکھتا تھا۔ اس نے ہنری فورڈ کو پروڈکشن پر مکمل کنٹرول دیا جس کے نتیجے میں 1904 میں ماڈل اے متعارف ہوا۔

موثر پیداوار کے ذریعے فورڈ نے گاڑی کی قیمت میں سینکڑوں ڈالر کی چھوٹ دی جس کی وجہ سے ہنری فورڈ نے دو مقاصد حاصل کیئے۔ پہلا یہ کہ کم قیمت گاڑی کا لطف ہر کوئی اٹھا سکے اور دوسرا یہ کہ ایک بڑی تعداد کے ورکرز کو ہائی تنخواہیں دی۔

ایک اچھے انسان ہونے کے ناطے ہنری نے بہت بڑی رقم خیرات کی ہے۔ خاص کر بریسٹ کینسر ریسرچ کیلئے ایک خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ خیرات کے علاوہ اس نے ہنری فورڈ ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔

فورڈ 7 اپریل 1947 کو 83 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پر طبعی موت مرے۔

ہنری کی کامیابی کی کہانی سے ملنے والے سبق:
دوسروں سے مشورہ کرو اور نصیحت سنو
اس کام میں انویسٹ کرو جو کام کرے
ایسی ایجاد کرو جو دوسروں کے کام آئے
مسئلہ تلاش کرنے کے بجائے اسکا حل ڈھونڈو
ہمیشہ ہائی کوالٹی کا کام پیدا کریں
وہ کام کرو جس کا پیشن رکھتے ہو
کچھ بھی ناممکن نہیں
اپنی توجہ انعام پر رکھو

Click here to Read in English

ترجمہ: ٹیم اُمیدیں ٹائمز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں