بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) محمدیہ کالونی بہاولپور میں نور محل روڈ پر پیزا ٹائون کا کچن ایک رہائشی گھر میں قائم تھا جہاں سلنڈر دھماکہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پیزا ٹائون ریسٹورینٹ کے کچن جو کہ ایک گھر میں واقع تھا میں پکوان کی تیاری کا کام جاری تھا اسی دوران 28 کلو کا ایک سلنڈر لیک ہونے سے دھماکہ ہواجس سے گھر میں موجود سٹاف عمر اسلم ولد محمد اسلم سکنہ بسٹی رڈا اور محمد حامد باورچی موجود تھے بھاگ کر گھر سے باہر نکل آئے اور اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہو گئے
دریں اثنائ ایک اور زور دار دوسرا دھماکہ ہوا جس سے سلنڈر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور کچن میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع پا کر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
کوئی جانی نقصان یا زخمی نہ ہے تھانہ کینٹ پولیس موقع پرموجود ہے۔