790

بہاولپور ٹرائی اتھلان مقابلہ کا بہاولپور کور میں انعقاد

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور ٹرائی اتھلان مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بہاولپور لفٹیینینٹ جنرل سید محمد عدنان تھے جبکہ قومی اولمپئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے خصوصی شرکت کی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بروز اتوار بہاولپور ٹرائی اتھلان بہاولپور کور کی جانب سے منعقد کیا گیا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا کے انعقاد کا مقصد بہاولپور کے نوجوانوں میں ایک مثبت اور خوشگوار ماحول کے اندر فٹنس اور صحت کا رحجان پیدا کرنا تھا۔ اس مقابلے کے لیےبہاولپور کے مختلف مقامات سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جن میں سول سوسائٹی، اساتذہ کرام، یونیورسٹی و کالج کے طلبہ ، پولیس، رینجرز، گورنمنٹ ملازمین اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں کل تین ایونٹ شامل کیے گئے جس میں تیراکی، سائیکلنگ اور کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔ تمام کھلاڑیوں نے بہترین فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ایونٹس مکمل کیئے۔

ٹرائی اتھلان مقابلے کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان تھے جبکہ قومی اولمپئین فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے خصوصی شرکت کی۔

دیگر شرکا میں سرکاری ملازمین، یونیورسٹی کے اساتذہ، سکول و کالج کے طلبا، بہاولپور کے معزز شخصیات اور سابقہ فوجی کھلاڑی شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ روپے تک کے نقد انعامات تقسیم کئے۔

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہے۔ اس مقابلے میں نوجوانوں کی ایک بری تعداد کی شرکت اور اعلیٰ کارکردگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مناسب مواقع فراہم کرنے پر ہماری نوجوان نسل کھیلوں کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے جوش اور ولولے کی بے پناہ تعریف کی۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا رحجان بڑھتا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ لوگوں نے بہاولپور کور کے اس اقدام کو بہت سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں