بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ایگزیکٹیو انجینئر میپکو سٹی ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق آلات کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے باعث 15 ستمبر بروز منگل 132 کے وی گرڈ اسٹیشن بہاولپور (عباسیہ ڈویژن) کے فیڈر الفرید کے تمام علاقوں میں صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک جبکہ سیٹلائٹ ٹائون ڈویژن کے فیڈر، بہاول اور گلزار محل کے تمام علاقوں میں صبح پانچ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بجلی بند رہےگی۔
میپکو کے ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق صارفین کو بہترین بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بہاولپور سرکل کے 132 کے وی ٹی ٹو گرڈ اسٹیشن میں 31.5/40 ایم وی اے کا نیا پاور ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جسکی وجہ سے 18 گھنٹے بجلی کی فراہمی متاثر رہ سکتی ہے۔
تاہم میپکو نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان متاثرہ علاقوں میں دوسرے گرڈ اسٹیشن کے ذریعے وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔
متاثرہ علاقوں میں چک 10 بی سی، ہوت والا، ہاشمی گارڈن، کینال گارڈن، الفرید، یونیورسٹی آف ویٹرنیٹی اینڈ اینمل سائنش، بہاول، گلزار محل، این ایل سی، ایئرپورٹ، ایم ای سی کینٹ، اور پنجاب کالج شامل ہیں۔