میانوالی (اُمیدیں ٹائمز) معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑجانےسے انتقال کر گئے زیادہ تکلیف کے باعث ان کو اسلام آباد ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ھو سکے
معروف سرائیکی گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی نیازی کا تعلق نیازی قبیلہ سے تھا اور آپ مڈل طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔گلوکاری سے قبل شفاءاللہ خان روکھڑی پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے تھے اور انہیں گانا گانے کا شوق بہت زیادہ تھا۔اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے شفاءاللہ خان روکھڑی نے پولیس کی ملازمت کو خیرآباد کہہ دیا اور سنگنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا،دس سال تک گلوکاری میں محنت کرتے رہے اور 1995 میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا جو انہیں کامیابی کی بلندیوں تک لے گیا۔
شفاءاللہ خان روکھڑی اور انکے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور سوشل میڈیا پر انکے سبکرائیبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ معروف سرائیکی گلوکار شفااللہ خان روکھڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں علاج کے لیے اسلام آباد لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی میت اسلام آباد سے واپس میانوالی کیلئے روانہ کر دی گئی ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے اپنے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی