بہاولپور میں مون سون الرٹ جاری 654

بہاولپور میں مون سون الرٹ جاری

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور اور بہاولنگر میں مورخہ 30 اور 31 اگست کو کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع بہاولپور کے بہاولپور شہر سمیت تحصیل احمد پور شرقیہ، منڈی یزمان، خیر پور ٹامیوالی، حاصل پور، لال سوہنرا، چھونا والا، قائم پور جبکہ ضلع بہاولنگر میں شہر سمیت مروٹ، ہارون آباد، چشتیاں، ڈونگہ بونگہ، فقیر والی، کچھی والی، فورٹ عباس، ڈاہرانوالا، لطیف آباد اورملحقہ گائوں میں اچھی سے شدید بارش متوقع ہے۔

ان بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے تاہم کسانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فصلوں کو پانی نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں