431

دوسروں کو اچھا تاثر کیسے دیں؟

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے لیکن بیک وقت آپکو اس بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ آپکا پہلا تاثر صرف اسی وقت ہی اچھا ہو سکتا ہے جب آپ دورانِ گفتگو غور سے سنیں، حاضر دماغی سے سوچیں اور الفاظ زبان سے نکلنے سے پہلو دماغ میں جملے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں. اس قابلیت سے نہ صرف آپ اپنی شخصیت کا اچھا تاثر ڈالنے میں کامیاب ہونگے بلکہ ایک گفتگو میں مہارت بھی حاصل کریں گے.
بولنے سے پہلے سوچنا یا سوچ کر بولنا آپکی شخصیت کو بہت ہی نمایاں اور بہترین انداز میں پیش کرتا ہے. اگر آپ دوسروں پر زیادہ دیر تک اپنا تاثر چھوڑنا چاہتے ہیں تو مستحکم انداز گفتگو کو اپنانے کے فن حاصل کرنا ضروری ہے.
اگر سادہ الفاظ میں بیان کریں توجس طرح اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے مناسب منصوبہ بندی کرنے سے اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اسی طرح محتاط رویہ اپنا کر ہم دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں.
HOW TO MAKE A GOOD FIRST IMPRESSION
خود اعتمادی سے خود کو اس طرح پیش کرنا جس طرح آپ ہیں کامیابی کی طرف آپکا پہلا قدم ثابت ہوگا جو کہ بہت دیرپا ہو سکتا ہے. لیکن اس بات کی یقین دہانی ضرور کریں کہ آپکی ظاہری حالت درست ہے کیونکہ یاد رکھیں کوئی بھی شخص جو آپ سے پہلی ملاقات کرتا ہے آپکے بارے میں کچھی بھی نہیں جانتا. وہ آپکے بارے میں جو پہلا اندازہ لگائے گا وہ آپکی ظاہری حالت کی وجہ سے ہوگا.

جب خود کو ثابت کرنے کا وقت آتا ہے تو سنجیدگی اور اطمینان کا مظاہرہ کریں. دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے سب سے اہم آپکا مطمئن ہونا ہے. یہ چیز آپ کی شخصیت کو اس وقت پروقار بناتی ہے جب آپ کسی بہت بڑے اجمتماع میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں. یہ کوئی بہت بڑی کانفرنس، سالگرہ پارٹی، کام کرنے والے ساتھی یا دوستوں کی محفل ہو سکتی ہے. جب بھی آپ ایسی کسی محفل میں جانے کیلئے تیار ہو رہے ہوں یا ڈرائیو کر رہے ہوں تو یہ ایسا وقت ہوتا ہے جس میں آپ پہلے سے منصوبہ کر سکتے ہیں کہ آپ اس محفل میں کس طرح کی گفتگو کی خواہش رکھتے ہیں. یہ آپ کیلئے بہت ہی بہترین تجربہ ثابت ہوگا اور جس سے آپ اپنی توجہ بالخصوص اس محفل پر مرکوز کرتے ہوئے ایک بہترین اور یادگار تاثر چھوڑ سکتے ہیں.

آپ مسکرائیں، دنیا مسکرائے گی. جی ہاں یہ بالکل درست ہے. آپکی مسکراہٹ کسی بھی تنازعہ اور پیچجیدہ صورتِ حال کا رُخ موڑ سکتی ہے. ایک پُر اعتماد آپکو اور آپ کے سامنے والے کو آسانی سے قائل کر سکتی ہے. جب بات دوسروں کو متاثر کرنے کی ہو تو آپکی مسکراہٹ آپ کو بہترین فتح دے سکتی ہے.

ہمیشہ کوشش کریں کہ آپ کا انداز گفتگو محفل میں موجود افراد سے مطابقت رکھتا ہو. جس سے آپ محو گفتگو ہیں آپ کی آواز اسکی آواز سے اُونچی نہ ہو. اُونچی اور تلخ آواز ایک مایوس کن تاثر چھوڑتی ہے جس سے آپ کے کیریر کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے.

اپنی شخصیت کو دلچسپ بناتے ہوئے دوسروں کی زندگی میں دلچسپی لیں. یہی چیز آپکا پہلا تاثر بہتر کر سکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں