آج 9 محرم الحرام ضلع بھر میں 30 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد 370

آج 9 محرم الحرام ضلع بھر میں 30 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) 9 محرم الحرام بہاولپور ضلع بھر میں 30 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد کیا گیا، سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔

بہاولپور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس برمقام مشتاق حسین شاہدرہ سے برامد ہوا ماتمی جلوس میں شبیہ علم پاک و شبہہ ذولجناح کے ہمراہ بہاولپور کے مقامی ماتمی دستے اور گردونواح کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ کو بی کی ماتمی جلوس شاہدرہ میں واقع مرید حسین کوٹھی پر پہنچا جس کے بعد مجلس شبہہ ذولجناح رضا حیدر کربلائی نے برامد کرایا جلوس غلہ منڈی روڈ ماڈل ٹائون بی بوہڑ گیٹ محلہ چغتائیاں محلہ عام خاص مچھلی بازار چوک کلاں چاہ فتح خان بازار زنانہ ہسپتال روڈ سے ہوتا ہوا محلہ چاہ فتح خان میں واقع حسینیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔

آج 9 محرم الحرام ضلع بھر میں 30 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد

جلوس کے راستوں پر عزائ واران امام حسین کے لئے دودھ پانی شربت اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس ایلیٹ فورس’ ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے بند اور راستے میں آنے والی گلیوں کو قنات لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

دوسرا ماتمی جلوس قمر بنی ہاشم امام بارگاہ محلہ چغتائیاں سے برامد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس میں بہاولپور کے مقامی ماتمی دستوں نے نوحہ خؤانی اور سینہ کوبی کی۔ بعد ازاں نماز عشائ تمام لائسنس واران اپنے اپنے آستانوں پر تعزئیے عوام الناس کی زیارت کے لئے برامد کئے جائیں گے جو کہ رات بھر آستانوں پر موجود رہیں گے۔

آج 9 محرم الحرام کو ضلع بھر میں کیٹگری اے کا ایک جلوس سمیت 30 جلوس اور کیٹگری اے کی 1 اور کیٹگری بی کی 2 مجالس سمیت 77 مجالس کی حفاظت کیلئے 3300 سے زائد پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ٹریفک سٹاف اور والنٹیر تعینات تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسر بہاولپور محمد صہیب اشرف نے سرکل احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ ماہی ٹبہ سے برآمد ہونے والے جلوس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ جلوس کی سیکیورٹی چیک کرتے وقت متعلقہ آفیسران نے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسی طرح ایس پی انسیٹی گیشن محمد سلیم خان نیازی نے بھی گزشتہ شب تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے برآمد ہونے والے جلوس کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل اور انچارج سیکیورٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہ کہ محرم الحرام پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بہاولپور میں عزاداران کی سیکیورٹی اور پر امن محرم الحرام کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا۔

یاد رہے کو 9 محرم الحرام کو بہاولپور میں سیکیورٹی کے پیش نظر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک موبائل سروس معطل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں