بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ 425

بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ۔

بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ


تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف کی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے اورشرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ کا انعقاد کیاگیا۔ایس پی انویسٹی گیشن محمدسلیم خان نیازی نے سٹی ایریا بہاول پورمیں پولیس کے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شفقت ندیم عطاء،ڈی ایس پی سرکل صدربہاول پورمحمداسلم صابر،ڈی ایس پی ٹریفک بہاول پورمحمود علی،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس اورڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہو کر یونیورسٹی چوک،صدرپلی، ون یونٹ چوک، حسینی چوک، بغدادالجدید اسٹیشن،خرم پیٹرولیم سروس سے فرید گیٹ، سرکلرروڈ،چوک فوارہ،دبئی چوک،پرانی چونگی،گلبرک روڈ سے راجہ پیٹرولیم سروس،سرائیکی چوک،سٹی ہوٹل چوک سے بندرہ پلی،امام بارگاہ قصراسیر بغدادسے لاری اڈہ سے ہوتا ہوا پولیس لائنز اختتام پذیر ہوا۔

بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصدشہریوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمدسلیم خان نیازی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے، ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔اسی طرح سرکلز ضلع ہذامیں احمدپورشرقیہ،یزمان،خیرپورٹامیوالی اورحاصل پور کے ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سرکلز ہائے کی نفری نے بھی حصہ لیا۔

بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

اس موقع پر ایس ڈی پی اوز نے کہاکہ پولیس نے فلیگ مارچ منعقد کرکے لوگوں میں احساس تحفظ کو اجاگر کیا ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ محرم الحرام کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرکے پر امن بنایاجائے گا۔

بہاولپور محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں