بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ عباس نگر عمران بھٹی کی سربراہی میں آفیسران و ملازمان پر مشتمل ٹیموں نے تھانہ عباس نگر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 02 شراب فروشوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان مشیر اور محمد فیاض کو گرفتار کر کے قبضہ سے 290 لیٹر دیسی شراب اور 400 لیٹر لہن معہ 02 عدد چالو بھٹیاں و آلات کشید برآمد کر لیں۔ جبکہ تھانہ صدر حاصل پور اور صدر بہاولپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں میں 02 ملزما ن نواز عرف بلو بٹ اور زوہیب کو 88 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔
205