بہاولپور تعلیمی اداروں میں پینے کے پانی کا لیب ٹیسٹ 479

بہاولپور تعلیمی اداروں میں پینے کے پانی کا لیب ٹیسٹ

بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمو کے افسران اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ بچے صحت منداور توانا ہوں: ڈپٹی کمشنر خان سیال

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ بچے صحت مند اور توانا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام پبلک سکولوں میں پینے کے پانی کے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھیجے جائیں۔

وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی سطح پر قائم غذائی قلت کے ازالہ کے لئے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہر عمران مارتھ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق اورمحکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں فورٹیفائیڈ آٹا کی فراہمی کے حوالہ سے ریکارڈ مرتب کیا جائے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی آئل اینڈ گھی کی کوالٹی سمپلنگ رپورٹ بروقت فراہم کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطر پر قائم نیوٹریشنل کمیٹیاں فعال کی جائیں۔ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں قائم غذائی قلت کے شکار بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ ترتیب دیا جائے۔

اجلاس میں کچن گارڈننگ کے فروغ کے حوالہ سے بھی بریف کیا گیا ۔ قبل ازیں ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس این سی ماجد ستار نے بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں