بہاولپور میں محرم الحرام کے جلوس میں سیکورٹی انتظامات 311

بہاولپور میں محرم الحرام کے جلوس میں سیکورٹی انتظامات

آج 4 محرم الحرام کے ماتمی جلوس سخت سیکورٹی میں برآمد ہوئے۔ کل 5 محرم الحرام ریجن بھی میں 24 جلوس اور 163 مجالس عزابرپا ہونگی

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) 4 محرم الحرام کے ماتمی جلوس برمقام عاشق حسین محلہ چاہ فتح خان بازار سے برامد ہو کر پھولوں والا چوک، مچھلی بازار سے ہوتا ہوا محلہ عام خاص میں واقع آستانہ سید فضل شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ماتمی جلوس میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے اور جلوس کے راستہ میں آنے والی گلیوں کو قنات لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

ایلیٹ فورس پنجاب پولیس سول ڈیفنس نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔

بہاولپور میں محرم الحرام کے جلوس میں سیکورٹی انتظامات

کل 5 محرم الحرام کوبہاولپور کے ریجن بھر میں 24 جلوس اور 163 مجالس عزابرپاہونگی۔ جلوس میں بی کیٹگری کے 3 اور سی کیٹگری کے 21 جلوس نکالے جائیں گے۔

ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق سیکورٹی کےلئے 2180 سے زائد پولیس ملازمان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکاران کے علاوہ حسینی رضاکار، پولیس رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جلوس مجالس کی سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ ترجمان ریجنل پولیس آفیسر جلوس مجالس کی سیکورٹی کے لئے تین حصاری سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں