لاک ڈائون ختم، دفاتر اور بازار معمول کے مطابق کھل گئے 233

کورونا کیسیز میں کمی، احتیاطی تدابیر کو خداحافظ

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا کیسیز پر قابو پا لیا ہے تاہم ضروری نہیں کہ یہ صورتحال ایک جیسی ہی رہے کیونکہ لاک ڈائون ختم ہونے سے عوام نے احتیاطی تدابیر کو خداحافظ کہہ دیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 534 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 776 کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں سخت لاک ڈائون اس وقت لگایا گیا جب صرف 200 کیس رپورٹ ہوئے تاہم کورونا کیسیز میں ریکوری ریٹ کے پیشِ نظر پاکستان نے نہ صرف لاک ڈائون ختم کر دیا بلکہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھنے کی ہدایات بھی کیں جنہیں عوام نے ہوا میں اُڑا دیا۔

محروم الحرام کے دنوں میں کورونا کیسیز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری نہ رکھا تو صورتحال تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنا کر ہی کورونا سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں