بیروت دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز 792

بیروت دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز

بیروت (اُمیدیں ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد بتائی جا رہی ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔ بندرگاہ کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے ہزاروں میل تک عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ عمارتیں، ٹوٹی سڑکیں، تباہ گاڑیاں اور جلا ہوا فرنیجر سمیت ہر طرف لاشیں اور زخمی نظر آتے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

بیروت میں 2 ہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ آج بروز بدھ مورخہ 5 اگست لبنان میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب 2005 میں ہونیوالے بم دھماکوں میں ملوث حزب اللہ کے چار ملزمان کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جا رہا تھا۔

دھماکے سے قبل اسرائیل نے بھی لبنان کو ایران کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی تاہم اسرائیل نے تردید کی ہے کہ ان دھماکوں میں اسرائیل کا ہاتھ نہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ بندرگاہ کے قریب ایک ویئر ہائوس میں 2 ہزار 450 ٹن ایمونیم نائٹریٹ کا فرٹیلائزر ذخیرہ کیا گیا تھا جو کہ بم بنانے میں استعمال ہوا لیکن پچھلے 6 سال سے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدام کے بغیر ہی ذخیرہ کیا جا رہا تھا جسکی وجہ سے یہ دھماکے ہوئے تاہم ابھی تک اسکی تصدیق نہ ہوسکی۔

لبنان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد وہ اس دھماکے کے ذمہ داران کا احتساب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں