بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور شہر ہمیشہ اپنی صفائی کے حوالے سے دوسرے شہروں پر سبقت لے جاتا ہے۔ بالخصوص عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائیشوں کوٹھکانے لگانے کے حوالے سے نمایاں رہتا ہے جس کا چرچا ایوانوں میں بھی ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سال بھی بہاولپور میں صفائی کی صورتحال کافی بہتر رہی جسے سوشل میڈیا پروپگینڈا سمجھا جانے لگا، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے اسپیشل ملٹی پل خفیہ ٹاسک فورس بنا کر بھیجی گئی تھی جو بہاولپور میں صفائی کی صورتحال کی حقیقی غیر جانبدار رپورٹ حکومت کو جمع کروائے گی۔
یہ ٹاسک فورس اپنی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد بہاولپور سے روانہ ہو گئی ہے جو کہ حکومت کو پیش کی جائے گی اور نتائج کا اعلان آئندہ کچھ روز میں متوقع ہے۔