بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)امیر آف بہاول پور نوابزادہ صلاح الدین عباسی کی74ویں سالگرہ آج 29جولائی بروز بدھ منائی جا رہی ہے۔ ٹائٹل کے اعتبار سے نواب صلاح الدین عباسی ریاست بہاول پور کے پندرھویں نواب ہیں۔ نواب صلاح الدین عباسی کی سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی تقریب بہاول پور میں منعقد ہوگی جس میں خاندان عباسیہ سے چاہت رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوگی ۔ اس موقع پر خاندان عباسیہ کی پاکستان کے لیے خدمات اور نوابزادہ صلاح الدین عباسی کی شخصیت بارے اظہار خیال بھی کیا جائے گا۔
271