اسلام آباد (اُمیدیں ٹائمز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی اجازت دے دی گئی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد اس اعلامیے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان نے 26 تاریخ کو ہی 25 روپے اضافے کی منظوری دے دی تھی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور قیمت تبدیل کی جائے گی۔