بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تفصیل کیمطابق1220مساجد و عید گاہوں پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی جس پر2982پولیس اہلکاران،615قومی رضاکار اور 2412اسپیشل پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔1220نماز عید کے اجتماعات کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ریجن بھر میں 37 اجتماعات کوانتہائی حساس قرار دیتے ہوئیاے کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ95 کو بی کیٹگری اور1088 کو سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
21نگران ڈیوٹی آفیسرز،68انسپکٹرز،192سب انسپکٹرز،377اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،197ہیڈ کانسٹیبلز،2127 کانسٹیبلز 615 قومی رضا کاراور 2412اسپیشل پولیس کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔مویشی خریدو فروخت کے40پوائنٹس پر351سیکیورٹی اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے شہری علاقوں میں مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹ کی ممانعت ہے جس پر عملدرآمد کروانے کے لئے ریجن بھر میں 33ناکہ بندی پوائنٹس پر274 پولیس اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس کے علاوہ تھانہ جات کی موبائل وین اور ڈولفن فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔حساس مساجد و عیدگاہوں کے ارد گرد پولیس کی خصوصی پیکٹس لگائی گئی ہیں،حساس مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے318سی سی ٹی وی کیمرے،28مقامات پر واک تھرو گیٹ اور انٹری گیٹس پر چیکنگ کے لئے 964میٹل ڈیٹکٹرز کا استعمال کیا جائے گا،مساجد،عید گاہوں اور امام بار گاہوں کی سپیشل برانچ سے خصوصی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے گی۔آرپی او نے تینوں ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نماز عید کے اجتماعت کے دوران وہ اپنے اپنے ضلع میں موبائل اور موٹر سائیکل گشت کو ہرصورت فعال رکھیں گے، پارکنگ کو مساجد و عید گاہوں سے 200 میٹر کی دوری پر رکھا جائے
216