لاہور (اُمیدیں ٹائمز) حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے عید سے قبل 9 روز کیلئے پنجاب بھر میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق رات 12 بجے کے بعد 5 اگست کی رات 12 بجے تک شاپنگ کی دکانیں، پلازے اور مالز بند رہنے تھے۔
تاہم عید سے قبل ہونیوالے لاک ڈائون کو تاجروں نے ماننے سے انکار کر دیا اور پاکستان کے بڑے شہروں میں نہ صرف احتجاج کیا بلکہ دکانیں بھی دکانیں بھی کھلنے لگیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ یہی انکی روزی کے دن ہیں اس لئے وہ حکومتی احکامات کو نہیں مانتے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، ، سیالکوٹ، گجرات اور بالخصوص گجرانوالہ میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں۔
گجرانوالہ میں دکانیں بند کروانے پر تاجروں نے مرکزی شاہراہ پر شدید احتجاج کیا
تاجروں اور پولیس کے درمیان کشیدگی کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں تاجروں اور پولیس کے درمیاں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔