لاہور (اُمیدیں ٹائمز) پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آج رات 12 بجے سے 5 اگست تک مکمل لاک ڈائون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عید سے چند روز قبل سخت لاک ڈائون کرنے کی سفارش کی گئی تھی تا ہم اب باقاعدہ فیصلہ سنایا جا چکا ہے۔
وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے بتایا کہ کل بروز منگل سے اگلے ہفتے بدھ تک مکمل لاک ڈائون ہوگا اور تمام شاپنگ مال اور مارکیٹس بند رہیں گی۔
فیاض چوہان نے مزید بتایا کہ عید الضحیٰ پر بھی عید الفطر والی تمام ایس او پیز کا نفاذ ہوگا۔
تفریحی مقامات اور ریسٹورانٹ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ محرم کے بعد ہوگا جبکہ عید الضحی پر سیروسیاحت پر اور دوسرے شہر میں سفر پر سخت پابندی عائد ہوگی۔