ہم نے اکثر کچھوے کو پتھر کے رنگوں میں دیکھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک پیلے رنگ کا نایاب کچھوا بھی پایا جاتا ہے جسے البینو فلیپ شپ بھی کہتے ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک کسان کو کھیتوں میں کام کرنے کے دوران یہ پیلے رنگ کا نایاب البینو فلیپ شپ کچھوا ملا جو کہ محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق البنیزم کی وجہ سے اس نایاب کچھوے کا رنگ پیلا ہے جو کہ دوسری مرتبہ بھارت میں ہی دیکھا گیا ہے۔
آپکو یہ سن کر حیرت ہوگی کے تحقیق کار ماہرین کے مطابق البینو فلیپ شپ کچھوے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی پایا جاتا ہے۔
بھارت کے محکمہ جنگلات کے مطابق اس کچھوے کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔