بہاولپور کے چار مقامات پر منڈی مویشیاں قائم 288

بہاولپور کے چار مقامات پر منڈی مویشیاں قائم

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر شہر بھر میں چار مقامات پر منڈی مویشیاں قائم کر دی گئیں۔ عید الاضحیٰ پر قربانی کی سنت ادا کرنے کے لئے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری محمد شفیق نے اپنے دفتر میں عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے انتظام و انصرام کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی خریدوفروخت کرنے والے افراد ان پوائنٹس پر ہی اپنے جانوروں کی خریدوفروخت کو یقینی بنائیں۔ چلتے پھرتے اور کھلے عام جانوروں کی خریدوفروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منڈی مویشیاں وسیع جگہوں پر قائم کی جا رہی ہیں ان مقررہ سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے آنے والے افراد کو کورونا وائرس کے حوالہ سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندرون اور باہر کھلے عام غیر منظور شدہ مقامات پر جانوروں کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالہ سے میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہر بھر میں گشت کرے گا اور غیر منظور شدہ مقامات پر جانوروں کی خریدوفروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ عوام کو جانوروں کی خریدوفروخت کے حوالہ سے تمام سہولیات اور پوائینٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں