بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ڈی پی او نے 300 پولیس رضاکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ متاثرہ رضاکار انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب پہنچ گئے۔ متاثرہ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 300 رضاکار ہے جو کہ ساری زندگی پولیس کے ساتھ مل کر اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالتے رہے مگر دو سال قبل جون 2018 میں ہمیں تنخواہ ملنا اچانک بند ہو گئے پوچھنے پر بتایا جاتا کہ آ جائے گی مگر 23 ماہ گزر جانے کے بعد جب ہم نے زیادہ اصرار کیا تو ہمیں نوکری سے ہی یہ کہہ کر فارغ کر دیا کہ اب ہمیں آپ کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے آج ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کو ہماری خدمات نہیں چاہئے مگر ہماری تنخواہ تو ہمارا حق ہے وہ تو ہمیں ادا کی جائے پولیس کے فرائض میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا شامل ہے مگر جب اپنے رضاکاروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا تو لوگوں کو کیسے انصاف فراہم کریںگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پناجب سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہماری دو سال سے رکی ہوئی تنخواہیں دی جائیں
242