رکشہ کو بچانے کی کوشش، کوسٹر نہر میں جا گری 277

رکشہ کو بچانے کی کوشش، کوسٹر نہر میں جا گری

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) تیز رفتار کوسٹر رکشہ کو بچاتے ہوئے نہر میں جا گری، ایدھی رضاکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیل کے مطابق آج صبح بہاولنگر سے ایک کوسٹر فیروزہ جانے کے لئے روانہ ہوئی اس ایک کوسٹر فیروزہ جانے کے لئے روانہ ہوئی اس کوسٹر میں 29 افراد سوار تھے جو کہ کسی کا جنازہ پڑھنے کیلئے جا رہے تھے ان سواریوں میں 14 عورتیں اور 8 مرد تھے جبکہ سات بچے بھی تھے جب یہ کوسٹر بہاولپور ایشیائ گھی مل کے قریب پہنچی تو ایک رکشہ کو بچاتے ہوئے نہر میں جا گری جس پر فوری طور پر ایدھی بہاولپور کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا اس موقع پر ایدھی سینٹر بہاولپور کے انچارج عارفین نے بتایا کہ جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی سرکل انچارج محمد زبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچے اور تمام مسافروں کو بروقت کاروائی سے زندہ سلامت نہر سے نکال لیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رکشہ کو بچانے کی کوشش، کوسٹر نہر میں جا گری
رکشہ کو بچانے کی کوشش، کوسٹر نہر میں جا گری
رکشہ کو بچانے کی کوشش، کوسٹر نہر میں جا گری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں