بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)خیرپورٹامیوالی اڈاکھجی والا کے قریب کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 9زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 پٹرولنگ پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاجہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق خیرپور ٹامیوالی اڈا کھجی والا کے قریب کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان رات گئے خوف ناک تصاد م ہوا جس کی وجہ سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع رحیمیار خاں کے علاقہ فیروزہ سے بتایا جارہا ہے۔
276