ریجن بھر میں ابتک 2400سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم 238

ریجن بھر میں ابتک 2400سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ریجن بھر میں ابتک 2400سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک۔تفصیل کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر بہاولپور پولیس لائن میں راشن بیگ تقسیم کا آغاز آر پی او محمد زبیر دریشک نے کیا۔آر پی او نے خطاب کے دوران کہا کہ لاک ڈاون کے باعث بہاولپورریجن کے اکثر خاندان معاشی بدحالی کا شکار ہوئے، ریجن پولیس بہاولپور کے جوانوں کاعید کے موقع پرمعاشرے کے غریب نادار دیہاڑی دار افراد کے لیے راشن بیگ کی تقسیم بہترین تحفہ ہے اور احسن اقدم ہے،مجھے خوشی ہے کہ بہاولپور پولیس کے جوانوں نے خدمت کے اس جذبے میں دل کھول کر حصہ لیا۔آر پی او اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اپنی نگرانی میں راشن بیگ تقسیم کرائے۔ریجن کے تینوں اضلاع کی پولیس کرونا وباء کے باعث ہونے والے لاک ڈاون میں ابتک  2400 سے زائد خاندان میں راشن کی تقسیم کر چکی ہے۔ پولیس لائن میں مزید 375 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا،راشن بیگ ریجنل آفس،پولیس وائرلیس سکول،پی ایچ پی کے ملازمان نے اپنی تنخواہ سے اکٹھا کیا۔ریجن آفس کی جانب سے 375 خاندانوں میں عید سے قبل راشن کی تقسیم کی جائے گی

ریجن بھر میں ابتک 2400سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں