بہاولپور میں کرونا وائرس سے ہلاکت 284

بہاولپور ڈویژن بھر میں 6465 افراد کے کورونا ٹیسٹ، 366 مثبت

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے متعلق دیئے جانے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بہاولپور ڈویژن بھر میں اب تک 6465 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4986 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، 1113 افراد کے ٹسٹ رپورٹس کا انتظار ہے، 366 کے ٹسٹ مثبت آئے، 260 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئے گئے۔

محکمہ صحت آفس سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ضلع بہاولپور کے سول ہسپتال قرنطینہ سینٹر میں مجموعی طور پر 2390 کورونا کے ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2033 افراد کے ٹسٹ نیگٹو آئے، 219 کے رزلٹس کا انتظار ہے 138 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے،، 23 کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 18 سول ہسپتال کورونا قرنطینہ سینٹر جبکہ پانچ لوگ گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور تین افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح ضلع رحیم یار خان میں مجموعی طور پر 2469 افراد کے ٹسٹ کئے گئے، 1999 افراد کے ٹسٹ نیگیٹو آئے، 297 افراد کے ٹسٹ رپورٹس کا انتظار ہے 173 افراد کے ٹسٹ پازیٹو آئے، 79 کورونا مریضوں میں سے 12 شیخ زید، 17 شیخ خلیفہ، 6 آئی یوبی آئی سولیشن شینٹر 19 ٹی ایچ کیو صادق آباد، 3 ٹی ایچ کیو لیاقت پور، اور 22 لوگ گھر میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ پانچ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح ضلع بہاولنگر میں مجموعی طور پر 606 افراد کے ٹسٹ کیئے گئے، 954 افراد کے ٹسٹ نیگٹو آئے، 597 کے رزلٹ کا انتظار ہے ، 55 افراد کا ٹسٹ پازیٹو نکلا، 41 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 14 افراد قرنطینہ میں زیر علاج ہیں۔ 3 آئی یو بی بہاولنگر، 4 ایچ ڈی یو، ڈی ایچ یو بہاولنگر، 2 ٹی ایچ کیو سی ٹی این، جبکہ پانچ افراد گھر میں قرنطینہ ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں کورونا ٹیسٹنگ لیب پوری طرح کام کر رہی ہے اور ڈویژن بھر میں دیگر ڈویژن کی نسبت کورونا سے متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈویژن بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے بہترین آگاہی مہم جاری ہے جس کی وجہ سے بہاولپور ڈویژن میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی دیگر ڈویژن سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں