230

ہائی کورٹ احکامات کے باوجود بہاولپور میں گیس لوڈ شیڈنگ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ماڈل ٹائون اے، ٹرسٹ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی جاری رہی۔ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود دس گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس سے شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ بہاولپور کے واضح احکامات کے باوجود بہاولپور کے اکثر علاقوں جن میں ماڈل ٹائون اے، ٹرسٹ کالونی، محمدیہ کالونی و دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سارے رمضان جاری رہی اور شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور رہے شہریوں نے بتایا کہ صبح نو بجے سے دو بجے تک جبکہ شام چار بجے سے رات گیارہ بجے تک اول تو سوئی گیس ہی نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو گیس اتنی مدھم ہوتی ہے کہ اس پر کوئی بھی چیز پکانا ناممکن ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں