لاک ڈائون میں نرمی، بازاروں میں شدید رش 216

لاک ڈائون میں نرمی، بازاروں میں شدید رش

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) لاک ڈائون میں نرمی کے بعد تمام بازاروں میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ عوام ساری احتیاطی تدابیر چھوڑ کر گھر سے نکل پڑے سڑکوں پر گاڑیوں رکشوں کا سیلاب شہر کی تمام سڑکوں پر شدید ٹریفک جام، موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ پر چڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے فوری بعد شہر کے تمام بازاروں مارکیٹوں میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کی دوکانداروں اور خریداروں نے دھجیاں اڑا دیں۔ نہ ماسک نہ ہینڈ سینیٹائزر نہ دستانے اور نہ ہی سماجی فاصلہ برقرار شہر کے تمام بازاروں میں چاروں طرف عوام کا رش دکھائی دے رہا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرامد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

لاک ڈائون میں نرمی، بازاروں میں شدید رش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں