556

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بہاولوپر کی عوام ناراض

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آفیشل فیس بُک پیج پر سفری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ سپیڈو بس میں دوران سفر کورونا سے بچنے کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اس ویڈیو میں اُن سپیڈو بسوں کو دکھایا گیا جو کبھی بہاولپور سے لودھراں تک چلتی تھیں اور بہاولپور کی عوام کیلئے کم پیسوں میں بہترین سفری سہولت تھی۔ یہ سروس سابق حکومت نے بہاولپور کی عوام کیلئے شروع کی تھی جس سے بہاولپور کے طلبا و طالبات اور ملازم پیشہ افراد سمیت کئی غریب افراد اس سہولت سے فیض یاب ہوئے تھے جن کو نئی حکومت کے منتخب ہونیوالے وزیراعلیٰ کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔

بہاولپور کی عوام نے جب اس باعزت سفری سہولت کے ختم کرنے پر احتجاج کیا تو ایک پرائیؤٹ کمپنی سے معاہدے کے ذریعے پُرانی کھٹارا بسیں چلا دی گئیں اور کچھ عرصے بعد انکو بھی بند کر دیا گای۔

وزیراعلیٰ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر جب ان بسوں کو دکھایا گیا تو بہاولپور کی عوام نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں