بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) سول ہسپتال بہاولپور میں گزشتہ تین روز میں کورونا کے 23 مریض صحتیاب ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال بہاولپور میں 13 مئی سے 15 مئی کے دوران کورونا وائرس کے 23 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان 23 مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔
مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خوشی میں ہسپتال انتظامیہ نے ان کو باعزت طریقے سے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے رخصت کیا۔