نیو سنٹرل جیل بہاولپور کا ماہانہ دورہ 258

نیو سنٹرل جیل بہاولپور کا ماہانہ دورہ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) چوہدری انورالحق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور اور پرویز اقبال سپراڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے رائو انیس احمد سینئر سول جج لودھراں کے ہمراہ عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی روشنی میں نیو سنٹرل جیل بہاولپور کا ماہانہ دورہ کیا۔ معزز جج صاحبان کی آمد پر سنٹرل جیل بہاولپور کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز ججز نے وویم وارڈ، ہسپتال، کچن اسیران اور کورونا آئسولیشن سیل کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر اسیران سے انکے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں