کوڈ 19 کے دوران طالب علموں کو مصروف رکھیں گے: ترجمان آئی یو بی 465

کوڈ 19 کے دوران طالب علموں کو مصروف رکھیں گے: ترجمان آئی یو بی

بہاولپور (اُمیدیں ٹایمز) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو کووڈ 19 بحران اور لاک ڈائون کے دوران مختلف صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے فکیلٹیز اور شعبہ جات پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام آن لائن کوئز مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ساجد حمید پرنسپل ویٹرنی کالج کے مطابق ویٹرنری طلبااپنے نصابی مضامین سے متعلق کوئز میں شریک ہونگے۔ یہ کوئز پروگرام 20 مئی کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جسکی تفصیلات پریس ریلیز و سوشل میڈیا فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں