بہاولپور شہر کو کورونا فری قرار دینے کا خواب ٹوٹ گیا 310

بہاولپور شہر کو کورونا فری قرار دینے کا خواب ٹوٹ گیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور شہر کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ 2 ہفتے کے اندر یعنی عید سے پہلے ہی بہاولپور شہر کو کرونا فری زون قرار دے دیا جائے گا کیونکہ سول ہسپتال میں داخل تمام مریض جن میں سے 41 کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا صحتیاب ہو گئے تھے اور مزید کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا

تا ہم گزشتہ پچھلے چند دنوں میں کرونا کے اچانک متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 23 پولیس کے جوان شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت بہاولپور میں کل 45 کورونا کے کیس موجود ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت دکانیں کھولنے کی اجازت تو دی ہے لیکن ان ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جس سے کورونا وائرس شہر بھر میں مزید پھلینے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں