بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار سے جا ٹکرایا ، ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں اڈوبڈھا کھوہ موضع رنگ پور کے قریب دو نوجوانوں نے تیز رفتاری کے باعث اپنی بائیک دیوار میں ٹکرا دی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے نام عمیر اور ریحان ہیں جنہوں نے تیز رفتاری کے بائیس موٹر سائیکل پر کنٹرول کھو دیا۔ عمیر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ریحان نامی دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں تھا۔ پٹرولنگ پولیس ، چوکی عباسی موڑ نے زخمی ہونے والے نوجوان کو 1122 کی مدد سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
244