بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز) موٹروے پولیس نے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس کو جرمانہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ موٹروے پولیس نے موٹروے M5 پر بیٹ نمبر نورپورنورنگا/احمدپور شرقیہ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر اوچشریف سے ریجنل بلڈ سنٹر بھاولپور تھیلسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگوانے کے لئے جانے والی ایمبولینس نمبر CV2981 کو اوور سپیڈ کی وجہ سے چالان کر دیا جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ دنیا بھر میں ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر دیگر گاڑیوں کے چالان ہوتے ہیں، ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق پولیس نے شدید گرمی کی حالت میں ایمبولینس کو کافی دیر تک روک کے رکھا اور الٹے سیدھے سوالات شروع کر دیئے اور الزام عاعد کیا کہ تم اوور سپیڈ تھے جبکہ میں اس وقت 70 کی سپیڈ میں جا رہا تھا۔ ڈرائیکور کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کو اوورسپیڈ بھی رکھا جا سکتا ہے، دیر تک روکے رکھنے کی وجہ سے بچوں کی حالت جو پہلے ہی خون کی کمی کی وجہ سے خراب تھی، مزید خراب ہوگئی، جبکہ ان کا ہسپتال جلد از جلد پہنچنا ضروری تھا مگر موٹروے پولیس نے ایک نہ سنی۔
253