شاہی بازار بہاولپور کے دکانداروں کی پولیس اہلکاروں کیساتھ بدکلامی 493

شاہی بازار بہاولپور کے دکانداروں کی پولیس اہلکاروں کیساتھ بدکلامی

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ملک بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہاولپور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کیلئے انتظامات کئے ہوئے ہیں

تاہم بہاولپورکی شاہی بازار میں اکثر و بیشتر دکانیں شٹر بند کرتے ہوئے اندر خریدوفروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ آج جب پولیس اہلکار لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ایکشن کرتے ہوئے دکانیں بند کروانے آئے تو شاہی بازار کے دکانداروں نے نہ صرف پولیس اہلکاروں سے بد کلامی کی بلکہ انکو ہراساں بھی کیا ۔ اکثر لوگ سارے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

دکانداروں کی بدکلامی اور ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار موقع سے روانہ ہوگئے۔ دکانداروں کی جانب سے ڈیوٹی پر معمور جوانوں کے ساتھ بدکلامی کرنے کا عمل شرمناک ہے۔ سول سوسائٹی بہاولپور کی جانب سے شدید مزمت کی گئی۔

اپ ڈیٹ:

شاہی بازار بہاولپور کے دوکانداران کے خلاف پولیس پر حملہ کرنے پر زیر دفعات 188، 186، 147، 149 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئے ـ
ایف آئی آر کے مطابق دوکاندار گورنمنٹ پنجاب کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکانیں کھول کر کاروبار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر کہنے لگے ہم کاروبار کریں گے اور پولیس کا مقابلہ کریں گے، اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا کر پولیس پر ہلہ بول دیا ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں