بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) لاک ڈائون کے باوجود اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آن لائن ذرائع سے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی پیشہ ورانہ لگن جذبے اور ہمت کو سراہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اساٹذہ اور طلبہ نے اکیڈمک ریسرچ کے موضوع پر سیریز آف ورکشاپس جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین منیجمنٹ سائنس کے مختلف موضوعات خاص طور پر انٹرپینورشپ اور کوالٹی ریسرچ کے موضوعات پر لیکچر دے رہے ہیں۔ اسی شعبہ کے اساتذہ سمیڈا کے زیر اہتمام کاروبار کی اتعدادکار بڑھانے کے لیے منعقدہ ہونے والے ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمران رشید اسسٹنٹ پروفیسر کا ریسرچ پیپر نامور تحقیقی مجلے میں شائع ہوا ہے۔ شعبہ کامرس کے پانچ اساتذہ اور طلبا نے حال ہی میں ایمرلڈ پبلشنگ برطانیہ کے زیر اہتمام آن لائن ورکشاپ میں حصہ لیا۔ شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے اساتذہ نے فرسٹ انٹرنیشنل ورچول کانفرسن فار لائبریریز میں پانچ تحقیقی مقالات پیش کئے۔ اس کانفرس میں آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، یوکے اور سعودی عرب کے ماہرین نے شرکت کی۔ کالج آف کنونشنل میڈیسن کی ایک ٹیم ڈاکٹر محمد آصف کی سربراہی میں کوڈ 19 کی ابتدائی تشخیص سے متعلق بہت اہم تحقیق کر رہی ہے جسے بہت سراہا جا رہا ہے۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ اینمل ڈے کے موقع پر آن لائن قوم سیمینار منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام 22 اپریل کو ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر آن لائن سیمینار منعقد کیا گیا ۔رمضان المبارک کی مناسبت سے قر ئات اور نعت سوسائٹی کے زیر اہتمام بہاولوپر ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے لےے قرات اور نعت خوانی کے آن لائن مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کاج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ون نیشن ون پاکستان کے موضوع پر آن لائن آرٹ مقابلے منعقد کر رہا ہے۔ ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات پینٹنگ، منی ایچر، پرنٹ مکینگ، سکلچر، پوسٹر ڈیزائن، ٹیکسٹائل اور فوٹوکرافی کے شعبوں میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے اور جیتنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
644