بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرتھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمداقبال سے 3500گرام بھنگ اورمحمدسلیم عرف شبوسے 350 گرام چرس معہ وٹک رقم250 روپے برآمدکرلیے۔تھانہ ڈیراورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتازحسین سے 330 لیٹر دیسی شراب معہ چالوبھٹی اورمحمدشہزادسے 50لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔پولیس تھانہ سول لائنز،عنایتی،ہیڈراجکاں،سٹی حاصل پور،صدرحاصل پور،خیرپورٹامیوالی اورصدراحمدپورشرقیہ نے اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم علی زین سے پسٹل9MM معہ24ضر ب زندہ روند،محمدنویدسےSMGمیگزین معہ بسواری گاڑی، محمدطاہرسے رپیڑ12 بورمعہ 04 ضرب کارتوس،شہریار خالدسے پسٹل30 بور04 ضرب زندہ روند،محمدشہزادسے پسٹل 30 بورمعہ04ضر ب زندہ روند،عدنان خالدسے پسٹل 30 بورمعہ05ضر ب زندہ روند، محمدیسین عرف بگا سے پسٹل30بورمعہ04ضر ب زندہ روند،محمدسلیم عرف بوگڑی سے پسٹل 30 بورمعہ 03 ضر ب زندہ روند،محمدارشاد سے بندوق 12 بورمعہ 02 ضرب کارتوس اورنذیر احمد سے پسٹل30بور معہ05ضر ب زندہ روند برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔
301