ڈی پی او بہاولپور نے مساجد / امام بارگاہوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں 347

ڈی پی او بہاولپور نے مساجد / امام بارگاہوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) سٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد / امام بارگاہوں میں حکومت کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل درآمدکر وانے کے ساتھ ساتھ عائد کردہ دفعہ 144 ض ف کے نفاذ کو بھی یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متعلق گاہے بگاہے جاری کردہ و ترمیمی مراسلہ جات پر عمل درآمدکروایاجائے تاکہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے ان احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بناناہے کیونکہ اس عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ علماء کرام آگاہی دیں کہ دین اسلام وباء سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی ہدایت کرتا ہے،مساجد / امام بارگاہوں میں حفاظتی تدایبر پر عمل درآمدکے لیے ممبران امن کمیٹی اپنا بھر پورکردار ادا کرے اورعوام سے اپیل ہے کہ وہ Social Distance کی پالیسی پر عمل کریں،رش والی جگہوں سے گریز کریں،انتہائی ضرورت کے تابع گھروں سے نکلیں، ورنہ گھروں میں ہی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں