پاکستان کا نیا اعزاز، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے آگے 487

پاکستان کا نیا اعزاز، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے آگے

انٹڑنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جانب سے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر کا درجہ دے دیا گیا اور پاکستان یہ درجہ حاصل کرنے والا جنوبی ایشیائی کا پہلا ملک بن گیا۔ ایشیا پیسفک میں اڑتیس ممالک شامل ہیں جن میں سے صرف آٹھ فیصد ہی 4جی کا درجہ حاصل کرسکے ہیں۔ ان آٹھ فیصد میں جنوبی ایشیا کا کوئی اور ملک شامل نہیں ہے۔

گلوبل آئی سی ٹی ریگولیٹری آؤٹ لک 2020 (جی آئی آر او) کے عنوان سے جاری آئی ٹی یو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 100 میں 88 نمبر حاصل کیے۔رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے آئی سی ٹی کے قوانین معاشی اور سماجی پالیسیوں کے اہداف پر مشتمل ہیں۔

پاکستان ایشیا-پیسیفک کے پہلے 5 ریگولیٹرز مں شامل ہے اور عالمی درجہ بندی میں 48ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ریگولیٹری اتھارٹی میں 20 میں سے 20 نمبر حاصل کئے، ریگولیٹری مینڈیٹ میں 22 میں سے 19 نمبر، ریگولیٹری ریجیم میں 30 میں سے 22 اور کمپٹیشین فریم ورک میں 28 میں سے 27 نمبر حاصل کیے۔

آئی ٹی یو کی رپورٹ میں باہمی تعاون پر مبنی ریگولیشن کی جانب پاکستان کے سفر کو بھی خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہپاکستان کی ڈٰیجیٹل تبدیلی اور سماجی و معاشی مفاد کے لیے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور پبلک-پرائیویٹ اشتراک کے فروغ کے ذریعے مزید انٹرنیشنل بینچ مارکس حاصل کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں