بہاولپور میں لیموں 400 روپے کلو، شہری پریشان 308

بہاولپور میں لیموں 400 روپے کلو، شہری پریشان

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) لیموں 400 روپے کلو، بہاولپور میں رمضان شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی رٹ قائم، حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے میں بری طرح ناکام، ناجائز منافع خوروں نے شدید گرمی میں لیموں 400 روپے تک پہنچا کر عوام کو شکنج بین جیسے عوامی شربت سے محروم کر دیا۔ شہر بھر میں سبز لیموں کی قیمت 400روپے کلو تک پہنچ گئی۔ جس سے رمضان المبارک میں شہری بہت پریشان ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں