دبئی میں 10 ہزار پاکستانی نوکری سے فارغ، 35 ہزار واپسی کے خواہشمند 306

دبئی میں 10 ہزار پاکستانی نوکری سے فارغ، 35 ہزار واپسی کے خواہشمند

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے دبئی میں اب تک کرونا سے متاثرین کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 12 متاثرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر جہاں تمام ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے وہاں دبئی میں بھی کاروباری مراکز بند ہونے سے 10 ہزار کے قریب پاکستانی نوکری سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں مقیم 35000 پاکستانیوں نے پاکستان قونصل خانے میں اپنی واپسی کی درخواست کرتے ہوئے رجسٹریشن کروا لی ہے اور فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی انکی واپسی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

قونصل جنرل کے مطابق 35000 لوگوں میں سے واپسی کیلئے انکی پہلی ترجیح نوکری سے فارغ کئے جانے والے 10 ہزار افراد، بزرگ ، بچے اور سیاح ہونگے جبکہ واپسی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر انکی سکریننگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کی واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹس تو آپریشن کیلئے تیار ہیں لیکن اتنے سارے پاکستانیوں کی ایک ساتھ واپسی یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں