بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) تافتان بارڈر سے آنیوالے 18 زائرین کو ملتان قرنطینہ سے بہاولپور قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زائرین کو اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے حلیمہ ہال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی دیکھ بھال کی جائیگی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان زائرین کے پہلے ہی کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں جو کے نیگیٹو ہیں۔ تاہم ان کو احتیاطی طور پر ایک ہفتہ کیلئے مزید دیکھ بھال اور نگرانی کیلئے بہاولپور قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اگر اس ایک ہفتے کے دوران زائرین میں سے کسی کے طبیعت خراب ہوئی یا کسی میں کورونا کی نشاندہی ہوئی تو فوری سول ہسپتال بہاولپور منتقل کیا جائے گا جسے کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔