بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) کرونا وائرس میں مبتلا مریض احمد حسن سول ہسپتال بہاولپور میں انتقال کر گیا ہے ۔ احمد حسن گزشتہ دنوں عمرہ کر کے واپس آیا تھا اور طبیعت خراب ہونے پر اس کے ورثاء نے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا۔ مریض کو سول ہسپتال میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا اور وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
کمشنر بہاولوپر پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس سے وفات پانے والے احمد حسن کی میت کی تدفین اور جنازہ احتیاطی تدابیر کے مطابق کی گئی اور ایس او پی کے مطابق پوری فیملی کی سکرینینگ کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق احمد حسن کی بیوہ اور پوتی کو ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔